تعارف

دنیا بھر سے بلند خالص قدر کے حامل انتہائی ہنرمند افراد کا آنا بڑھ رہا ہے۔ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے آفاق کو وسیع کرنے اور اپنے کاروباری مفادات کو وسیع کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے ساتھ ترکِ وطن کی متلاشی ہے۔ مالٹا نے اس موقعے کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور اس منڈی میں قسمت آزمائی کی ہے جو اس تناظر سے آگے بڑھ رہا ہے کہ یہ اپنے انسانی سرمائے کو زرخیز بنا سکتا ہے اور منڈی کے ایسے قائدین کو راغب کر سکتا ہے جو اپنی کاروباری فراست کا تبادلہ کرنے کے ذریعے اضافی قدر مہیا کر سکتے ہیں۔

اس امر کی روشنی میں، سنہ 2014 میں، حکومت نے سرمایہ کاری کے ذریعے مالٹا کی شہریت دینے کے ایک پروگرام کو تیار کرنے اور اس کا نفاذ کرنے کا ایک ٹینڈر جاری کیا تھا، جو Henley & Partners نے جیتا تھا۔ مالٹا کا انفرادی سرمایہ کار پروگرام (IIP) درخواست دہندگان کو مالٹا، اور اس طرح یورپی یونین کی شہریت حاصل کرنے کے موقع کی پیشکش کرتا ہے۔

سرمایہ کاری کے شعبے کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے ایک کافی ابھرتے ہوئے آغازِ زندگی ہونے کے باوجود، محض 4 برس سے زائد عرصے میں مالٹا نے اس چیز کو پروان چڑھایا ہے جسے دنیا بھر میں ترکِ وطن کے ممتاز سرمایہ کاری پروگراموں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا محکمہ


مئی 2018 سے، IIP ایک آزاد سرکاری ادارے کے زیرِ انتظام ہے جو خصوصی طور پر سرمایہ کاری کے ذریعے مالٹا کی شہریت کے پروگرام کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا محکمہ (MIIPA) درخواستوں پر کارروائی کرنے، گہرائی میں مناسب احتیاط کرنے اور شہریت دینے یا نہ دینے کے متعلق حکومت کو سفارشات بھجوانے کے لیے ذمہ دار ہے۔


مالٹا وہ کام سر انجام دیتا ہے جسے صنعت میں مناسب احتیاط کے عمل کے ‘سنہری معیار’ کی اصطلاح کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ MIIPA ہر درخواست دہندہ کی تفصیل کی سنجیدہ سطح تک جاتا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ پروگرام کی کامیابی اس کی مضبوطی اور بلند انضباطی معیار پر منحصر ہے۔

نصب العین اور اہداف

ہمارا نصب العین خداداد صلاحیتوں کے حامل افراد کو اپنے خاندانوں کے لیے ایک بہتر اور محفوظ تر زندگی بنانے اور ایک دوستانہ کمیونٹی کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنا ہے، جسے وہ اپنا گھر کہہ کر پکانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم مالٹا کو اصل قدر کے حامل ایسے افراد کے ذہن میں سب سے اوپر رکھنے کے متلاشی ہیں جو سفر کرنے کی زیادہ آزادی کے طلبگار ہیں۔

ہمارا ہدف مالٹا کو نقشے پر مناسب طور پر رکھنا اور کاروباری سوجھ بوجھ، تجربات، مہارتوں اور سرمایہ کاری کی ایک ایسی کٹھالی تخلیق کرنا ہے جو کاروبار کو تحریک دیتے ہوئے، ملازمتوں کی تخلیق میں اضافہ کرتے ہوئے، محاصل میں اضافہ کرتے ہوئے اور ہمارے انسانی سرمائے کو کثیر گنا کرتے ہوئے ہمارے معاشرے میں مثبت طور پر حصہ ڈالتے ہیں۔ یہ مالٹا کو اختراعی غیرملکی براہِ راست سرمایہ کاری کے ذریعے نیا سنگِ بنیاد رکھنے کے قابل بنائے گا۔

ہمارا مقصد اس طریقے میں شفافیت اور اچھی حکمرانی کی وکالت کرتے رہنا ہے جس طریقے سے ہم پروگرام کو منظم کرتے ہیں۔ شہریت کے معاشی پروگرام کی سالمیت کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انتظامی ٹیم

Jonathan Cardona

Jonathan Cardona

چیف ایگزیکٹو افسر (CEO)

انفرادی سرمایہ کار پروگرام کی وجہ سے ہی، آج، ہمارا ملک مضبوط تر، زیادہ متنوع اور دنیا کے لیے زیادہ کھلا ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

Monica Farrugia

Monica Farrugia

چیف افسر

افعال اور مالیات

ہم اپنے نظاموں اور خدمت کی سطحات کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہم ایک ایسا قابلِ اعتماد پروگرام برقرار رکھیں جو تمام حصہ داروں کو مطلوبہ دماغی سکون دیتا ہے۔

بورڈ کے ارکان

صدرنشین

– Ms Frances Mifsud

سیکریٹری

– Mr Ruben Schembri

ارکان

– Ms Sarah Agius
– Ms Nadette Azzopardi
– Dr Ian Castaldi Paris
– Architect Godfrey Vella Bonello

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا
محکمہ (MIIPA)

Mediterranean Conference Centre
Old Hospital Street
Valletta, Malta VLT 1645

Print Friendly, PDF & Email