منظور شدہ ایجنٹس

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کے لیے ممکنہ درخواست دہندگان کو منظور شدہ ایجنٹس (AA) کی خدمات استعمال کرنے کی ضرورت ہے جو مجاز ہیں اور ان کی درخواست دینے کے پورے عمل میں رہنمائی کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔

یہ منظور شدہ ایجنٹس پیشہ ور افراد ہیں جو اپنی ذاتی حیثیت میں سندیافتہ ہیں یا جو فرموں کے نام پر کام کرتے ہیں۔ مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا محکمہ افراد کو اسناد فراہم کرتا ہے تاکہ قابلِ سراغ ہونے کو یقینی بنانے، ابلاغ میں سہولت کاری کرنے اور ہر درخواست کے لیے ذاتی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے بشمول مالیاتی خدمات کی صنعت کے معیارات سے ہم آہنگ ہر گاہک کے بارے میں اپنے گاہک کو جانیں (KYC) ضابطے کو انجام دینا۔

تقاضے اور شرائط

ایک منظور شدہ ایجنٹ بننے کے لیے، درخواست دہندہ پر مندرجہ ذیل تقاضوں اور شرائط کو پورا کرنا لازم ہے۔ درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہے:

  1. مالٹا کے شہری بنیں۔.
  2. ایک پیشہ ور حیثیت کے حامل ہوں اور پیشہ ورانہ ادارے کے رکن بنیں۔
  3. مالٹا کی مالیاتی خدمات اتھارٹی پر بین الاقوامی ٹیکس یونٹ کی جانب سے منظور شدہ رجسٹرڈ ثالث (ARMs) کے طور پر سندیافتہ ہوں۔
  4. 1 ملین یورو کے پیشہ وارانہ تلافی بیمہ کے حامل ہوں۔
  5. دکھائیں کہ ان کی مناسب احتیاط کے ڈیٹابیس تک بلا روک ٹوک رسائی ہے۔
  6. شناخت کا ثبوت مہیا کریں (پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا کوائف والا صفحہ)۔
  7. ایک لازمی بریفنگ کی تربیت گاہ میں شریک ہوں۔
  8. مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا محکمہ کو 1,500€ فیس ادا کریں
  9. درخواست فارم M7 پُر کریں۔ ایک فرم کے نام پر کام کرنے والے درخواست دہندگان کے لیے شراکت داروں کی طرف سے منظوری کا ایک خط مہیا کرنا لازمی ہے جو انہیں IIP کے مقاصد کے لیے فرم کے نام پر ظاہر ہونے کا جواز فراہم کرتا ہو۔ فارم اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی درخواست info@iip.gov.mt پر ایک ای میل بھیجتے ہوئے کی جا سکتی ہے
  10. ہر ایجنٹ کے لیے مالٹا کے محکمۂ پولیس سے کلیئر ہونا بھی لازمی ہے۔

معلومات کی ڈیٹا بیس

 

حصے اور فیس

مندرجہ ذیل حصے اور فیس IIP کے تحت شہریت کے لیے حقدار ہونے کے لیے بطور کم از کم درکار ہوں گے:

حصے

  • مرکزی درخواست دہندہ – 650,000€
  • شریکِ حیات – 25,000€
  • ہر زیرِ کفالت بچہ بعمر 17-0 سال – 25,000€
  • ہر زیرِ کفالت بچہ بعمر 26-18 سال – 25,000€
  • ہر زیرِ کفالت فرد بعمر 55 سال یا زائد – 50,000€

پاسپورٹ کی فیس

  • فی فرد – 500€

مناسب احتیاط کی فیس

  • مرکزی درخواست دہندہ – 7,500€
  • شریکِ حیات – 5,000€
  • ہر زیرِ کفالت بچہ بعمر 17-0 سال – 3,000€
  • ہر زیرِ کفالت بچہ بعمر 26-18 سال – 5,000€
  • ہر زیرِ کفالت فرد بعمر 55 سال یا زائد – 5,000€

بینک کے اخراجات

  • فی درخواست – 200€

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا
محکمہ (MIIPA)

Mediterranean Conference Centre
Old Hospital Street
Valletta, Malta VLT 1645

Print Friendly, PDF & Email