مناسب احتیاط کا عمل

ہم مناسب احتیاط کے جس عمل کو اختیار کرتے ہیں وہ ہماری کامیابی کا سنگِ بنیاد ہے۔ پھر بھی ہمیں اس طریقے میں شفافیت اور اچھی حکمرانی کی وکالت کرتے رہنے کی ضرورت ہے جس طریقے سے ہم پروگراموں کو منظم کرتے ہیں۔ ہماری لوگوں کو شہریت لینے کی طرف راغب کرنے کی کوشش اس امر پر مرتکز نہیں ہے کہ جو بھی ہمارے نئے لیکن عالیشان ملک کی شہریت چاہے اسے مل جائے۔ یہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں علم ہو کہ اچھی طرح جانچ پڑتال ہو گی، پھر بھی جب دروازہ کھل جائے گا، تو مالٹا اور یورپی ہونے کے تمام فوائد مل جائیں گے۔

شہریت کے معاشی پروگراموں کی سالمیت کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ آخر یہ ہی وہ چیز ہے جو ہر شہری چاہتا ہے، جو ہر قوم چاہتی ہے اور جو بلند اخلاقی معیارات کا حامل ہر درخواست دہندہ چاہتا ہے۔ افراد یہ جانتے ہوئے پرسکون محسوس نہیں کریں گے کہ ان کی ذاتی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے، یا یہ کہ وہ مناسب طریقے سے کاروبار نہیں کر سکتے۔ اس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے، لیکن اس سے درخواست دہندہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک غلط درخواست پوری صنعت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

انسدادِ منی لانڈرنگ

MIIPA میں مناسب احتیاط کو بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ مناسب احتیاط کے شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین ایک AML کورس کے لیے جاتے ہیں تاکہ اس چیز کو بہتر طور پر سمجھ لیں کہ ان سے کیا توقع کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، اس شعبے کے تمام ملازمین خطرے اور تعمیل یا محاسبے میں سابقہ تجربے کے حامل ہیں۔

خطرے کا قالب

مناسب احتیاط کا عمل گزشتہ برسوں کے دوران انجامِ کار ابھرا ہے۔ IIP یونٹ نے ایک داخلی خطرے کا قالب تیار کیا ہے، جو یقینی بناتا ہے کہ ہر درخواست دہندہ کی ایک مسلسل طریقے سے اچھی طرح جانچ پڑتال کی جاتی ہے، اور یہ کہ فیصلے نظم و ضبط کے ساتھ اور شفافیت سے لیے جاتے ہیں۔ قالب کے سات زمرے ہیں، اور ہر درخواست دہندہ کے ساتھ بغیر انحراف کے یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔
  • شناخت اور تصدیق
  • کاروباری اور جماعتی وابستگیاں
  • سیاسی طور پر منکشف افراد (PEPs)
  • دولت
  • ساکھ
  • قانونی اور انضباطی امور
  • مرکزی درخواست دہندگان کے قریبی حلقے پر متعلقہ اثر

تمام تر معلومات جو کہ ایک درخواست پر کارروائی کرنے اور مناسب احتیاط کے لیے ضروری تصور کی جاتی ہے وہ درکار ہے، اور گفت و شنید یا وقتی فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مکمل شفافیت کے لیے تمام درخواست دہندگان کی تفصیلات مالیاتی انٹیلیجنس اور تجزیہ یونٹ (FIAU) کو بھی بھیجی جاتی ہیں۔

MIIPA کے اندر فیصلوں کو تحریر میں لایا جاتا ہے اور مطلوبہ دلائل کے ساتھ ثابت کیا جاتا ہے، اور ذمہ دار فرد کی جانب سے دستخط کیے جاتے ہیں، تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔

آزاد ریگولیٹر

پورے عمل کی فروگذاشت کے طور پر، ایک ریگولیٹر بھی ہے جو تمام درخواستوں کا جائزہ لیتا ہے یہ اطمینان کرنے کے لیے کہ ضوابط کی درستگی کے ساتھ پیروی کی گئی تھی۔ ریگولیٹر حکومت کی جانب سے حزبِ اختلاف کے ساتھ مشورے کے بعد تعینات کیا جاتا ہے۔ ریگولیٹر ایک رپورٹ تیار کرتا ہے، جو کہ پھر وزیرِ اعظم، شہریت کے لیے ذمہ دار وزیر اور قائدِ حزبِ اختلاف پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کو پیش کی جاتی ہے۔

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا
محکمہ (MIIPA)

Mediterranean Conference Centre
Old Hospital Street
Valletta, Malta VLT 1645

Print Friendly, PDF & Email