انفرادی سرمایہ کار پروگرام

الٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا مقصد مالٹا کو دنیا کے سامنے لانا، آپنے آفاق کو وسیع کرنا اور ایسے افراد کو اپنی طرف راغب کرنا ہے جو نہ صرف سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، بلکہ جو ہمارے ملک؛ بہترین امکانات کا حامل ایک چھوٹا سے جزیرے پر مشتمل ایک ملک، پر یقین رکھتے ہیں۔

خداداد صلاحیتوں اور قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کو راغب کرنا

انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد سے ہمارے ملک کا تجربہ بہت حد تک مثبت رہا ہے۔ پروگرام نے دنیا بھر سے ہماری منڈی میں ایک دلچسپی پیدا کی ہے۔ سرمایہ کار کی دلچسپی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اور ممکنہ طور پر باہمی منافع بخش شراکت داری کے خیالات پھل پھول رہے ہیں۔ مالٹا کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والے عوامل میں سے ایک یہ ہے کہ سرمایہ کاری کی یہ دعوت منافع حاصل کرنے کی بنیاد پر نہیں ہے، بلکہ ایسی نادر خداداد صلاحیتوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہے جو ملکی معیشت کے منافعے کو مزید بڑھائیں گی۔

ان معاشی اور معاشرتی عوامل نے IIP کے ذریعے بلند معیار کے دانشوارانہ اور مالیاتی سرمائے کو اپنی طرف راغب کرتے ہوئے جزائر مالٹا کے تشخص کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب ہم پروگرام کے ذریعے براہِ راست پیدا کردہ سرمایہ کاری کا اچھا استعمال شروع کرنے کی حالت میں ہیں، جو ہمیں ان مسائل کو حل کرنے کے قابل بنائے گی جو ملک کو طویل عرصے سے درپیش ہیں اور برسوں سے ابھی تک حل نہیں ہوئے۔

IIP کی پشت پر ایک حقیقت بھی ہے، جو بتائی نہیں جا رہی۔ مالٹا کے پروگرام کے پسِ پشت دولت مالی نوعیت کی نہیں ہے۔ یہ ان خاندانوں کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے جو مالٹا کے ایسے فاخر شہری بنتے ہیں جو پیسہ کمانے کے منتظر نہیں بلکہ ذاتی اور ثقافتی تعلقات کے ذریعے پہلے ہی سے بھرپور طریقے سے متنوع کسی دوسرے ملک میں حصہ ڈالنے کے لیے اس کا جزو بننے کے خواہشمند ہیں۔

مالٹا

ترقی کی راہ پر گامزن ملک

مالٹا ایک حیران کن میڈیٹیرین نگینہ ہے، جس کی خوبیاں ایک منفرد طور پر بھرپور ثقافت اور گرمجوش میزبانی بتائی جاتی ہیں جو اس جزیرے کو سرمایہ کاروں اور ایک ایسے محفوظ اور مستحکم ملک میں رہنے کے متلاشی تارکینِ وطن کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے جہاں لامتناہی کاروباری مواقع موجود ہیں۔

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا
محکمہ (MIIPA)

Mediterranean Conference Centre
Old Hospital Street
Valletta, Malta VLT 1645

Print Friendly, PDF & Email