انفرادی سرمایہ کار پروگرام

اپنے ممالک میں سیاسی اور سماجی و معاشی عدم استحکام درپیش ہونے کی وجہ سے، مالدار نجی افراد کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد خود کو، اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو، ایک زیادہ مستحکم ماحول میں بہتر زندگی گزارنے کو موقع دینے کے ایک راستے کے طور پر سرمایہ کاری والے ترکِ وطن کی تلاش میں ہے۔ آجکل، بلند اصل دولت رکھنے والے زیادہ افراد اپنے کاروباری مفادات کو وسیع کرنے کے لیے سرمایہ کاری والے ترکِ وطن میں پناہ لینے کے اپنے اختیارات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

اس نے سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کے پروگراموں کے لیے ایک اقتصادی جھروکہ تخلیق کیا ہے۔ مالٹا جیسے ممالک، جنہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے، خداداد صلاحیتوں اور معاشی خوشحالی کی دولت کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں۔

تاہم، ہر کسی کے لیے فائدے والی اس صورتحال کے باوجود ان پروگراموں پر کافی زیادہ تنقید بھی ہوتی ہے۔ جب مالٹا نے انفرادی سرمایہ کار پروگرام شروع کیا تھا، تو چند ایک نے اس بات پر تنقید کی تھی جسے صرف شہریت کی گنجائش کے طور پر دیکھا گیا تھا، لیکن یہ کہنا بے جا نہیں کہ مالٹا کے لیے، IIP اس سے بہت زیادہ رہا ہے۔ ہم نے اس چیلنچ کو قبول کیا اور ایک موقعے میں تبدیل کر دیا، ایک ایسا پروگرام تیار کرتے ہوئے جس کا مقصد مالٹا کو دنیا کے سامنے لانا، اپنے آفاق کو وسیع کرنا اور ایسے لوگوں کو مالٹا میں لانا ہے جو نہ صرف سرمایہ کاری کرنے کے لیے راضی ہیں، بلکہ وہ بھی جو ہماری صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں باوجود اس حقیقت کے کہ ہم ایک چھوٹا سا جزیرہ نما ملک ہیں۔

اہلیت کا معیار

جمہوریہ مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کے تحت مالٹا کی شہریت حاصل کرنے کے قابل ہونے کے لیے، درخواست دہندگان پر لازم ہے:
  • مالٹا کی حکومت میں 650,000€ کا حصہ ڈالیں، جو کہ قومی ترقیاتی و سماجی فنڈ میں جمع کروایا جاتا ہے؛
  • مالٹا میں کم از کم 16,000€ سالانہ مالیت کی جائیداد پٹے پر لیں، یا کم از کم 350,000€ مالیت کی جائیداد خریدیں؛ اور
  • مالٹا کی اسٹاک ایکسچینج پر درج حکومت کے 150,000€ مالیت کے بانڈز/ سیکیورٹیز حاصل کریں۔
جائیداد اور بانڈز/ سیکیورٹیز مرکزی درخواست دہندہ کی جانب سے کم از کم 5 سال کے عرصے کے لیے رکھنے ہوں گے۔

آزاد ریگولیٹر

انفرادی سرمایہ کار پروگرام ریگولیٹر کی جانب سے متواتر جانچ پڑتال کے تحت ہے – جو کہ ایک آزاد ادارہ ہے جو پروگرام کی نگرانی کرتا ہے اور یقینی بناتا ہے کہ درست طریقہ ہائے کار اور ضوابط تمام اوقات میں محکمے کی کارروائیوں کی تمام شعبہ جات میں مضبوطی سے نافذ ہوں۔

ریگولیٹر، جو وزیرِ اعظم کی جانب سے قائدِ حزبِ اختلاف کے ساتھ مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے، کو حسبِ ضرورت، بلا استثناء اور کسی بھی لمحے، انفرادی سرمایہ کار پروگرام کی تمام دستاویزات یا مکمل معلومات تک رسائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ مزید برآں، ریگولیٹر کے اختیارات میں IIP کے متعلق شکایات کی تحقیقات ایسے طریقے سے شامل ہے جو مالٹا کی شہریت کے قانون کے تحت تجویز کردہ ہے، جس کا نتیجہ وزیر برائے شہریت کے متعلقہ ملاحظے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

ریگولیٹر ایوانِ نمائندگان کو ایک سالانہ رپورٹ پیش کرتا ہے جس میں ان امور کو اجاگر کیا جاتا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران کیا کچھ کیا گیا جبکہ اس بارے میں تجاویز بھی پیش کرتا ہے کہ پروگرام کو کیسے بہتر بنایا جائے۔ رپورٹ پر پہلے ایک وقف شدہ دو طرفہ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے جس کا اجلاس سال میں کم از کم ایک بار ہوتا ہے۔ یہ کمیٹی وزیرِ اعظم، قائدِ حزبِ اختلاف اور شہریت کے لیے ذمہ دار وزیر پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس قسم کی تازہ ترین رپورٹ 2018 میں شائعہوئی تھی۔

قانونی نوٹس

جمہوریہ مالٹا کا انفرادی سرمایہ کار پروگرام کو Maltese Citizenship Act (CAP. 188) اور Individual Investor Programme of the Republic of Malta Regulations, 2014 (L.N. 47 of 2014) کے تحت منضبط کیا جاتا ہے۔

کامیاب درخواست دہندگان جو تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترتے ہیں انہیں مالٹا کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے عوض ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک شہری بنانے کی ایک سند دینے کے ذریعے شہریت عطا کی جاتی ہے، جیسا کہ ان ضوابط میں بتایا گیا ہے۔

درخواست دینے کا عمل

اس تحریص میں آ جانا انتہائی آسان ہے کہ لٹکتا ہوا پھل کتنا قریب ہے، لیکن ایسا رویہ ملک کی بصیرت اور پروگرام کے لیے ارادوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مالٹا نے مناسب احتیاط کا ایک انتہائی سخت طریقہ کار اپنایا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ صرف اچھی ساکھ کے حامل درخواست دہندگان کو اس کے مشمولہ شہریت پروگرام میں داخل کیا جائے۔ تجربات نے ظاہر کیا ہے کہ زیادہ تر درخواست دہندگان شہ سرخیوں میں آنے والے، مشہور لوگ نہیں تھے۔ بیشتر اوقات وہ محنتی، خود اپنے پیروں پر کھڑے ہونے والے افراد کے خاکے میں فٹ آئیں گے، جن کا ایک مضبوط عالمی نیٹ ورک ہے۔

مالٹا کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دینے کا طریقہ کار بہت سخت ہے؛ جس کے مکمل ہونے میں تقریباً 12 ماہ لگتے ہیں۔ یہ ایک ای-ریزیڈنس درخواست جمع کروانے سے شروع ہوتا ہے اور بطور شہری اپنائے جانے کی ایک سند کے اجراء پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس پورے عمل میں، مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا محکمہ درخواست پر کارروائی کے ہر عنصر پر مناسب توجہ دیتا ہے، جس میں مناسب احتیاط پر خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ مناسب احتیاط کی ٹیم درست سوالات پوچھنے اور سطح سے آگے تک دیکھنے کے لیے کافی دور تک جاتی ہے۔

مناسب احتیاط کا عمل

مناسب احتیاط کا عمل جو مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا محکمہ( MIIPA) کی جانب سے تیار اور اختیار کیا ہے اس نے کئی بین الاقوامی مثبت جائزوں کو جنم دیا ہے۔ یہ ایک کھلے ذہن کی سوچ اور داخلی طریقہ ہائے کار کی متواتر تیاری کا نتیجہ ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ صرف جائز درخواست دہندگان پروگرام میں شامل ہوں۔ پروگرام کا مقصد گنتی پوری کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کا اصل مقصد معیار اور خداداد صلاحیتوں کے حامل ایسے افراد کو راغب کرنا ہے جو ملک کی قدر میں اضافہ کرنے والے ہونے کا ثبوت دے سکتے ہوں۔

مالٹا کے انفرادی سرمایہ کار پروگرام کا
محکمہ (MIIPA)

Mediterranean Conference Centre
Old Hospital Street
Valletta, Malta VLT 1645

Print Friendly, PDF & Email